ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف علی خان کا اپار ٹمنٹ کتنے روپے میں کرائے  پر ملے گا؟

سیف علی خان کا اپار ٹمنٹ کتنے روپے میں کرائے  پر ملے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے ممبئی میں واقع اپنا اپارٹمنٹ کرائے پر دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سیف نے حال ہی میں ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں  1500 مربع فٹ پر مشتمل  اپارٹمنٹ کو 3.5 لاکھ روپے (7 لاکھ 73 ہزار سے زائد پاکستانی روپے)  ماہانہ میں کرائے پر دیا ہے۔ دستاویزات میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ اپارٹمنٹ کو 20 اگست 2021 سے 19 اگست 2024 تک 3 سال کے لیے کرائے پر دیا گیا ہے اور ہر گزرتے سال کے ساتھ کرائے  میں مزید اضافہ ہو گا۔