ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسافر طیارے میں خاتون اورمرد کے لڑنے کی ویڈیووائرل

مسافر طیارے میں خاتون اورمرد کے لڑنے کی ویڈیووائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سفر  کو یادگار بنانے کے لئے لوگ مختلف حربے استعمال کرتے ہیں، تقریح مقامات پر جانے والے کیمرہ یا موبائل سے خوبصورت مناظر کی ویڈیوز یا تصاویر بناکر محفوظ کرلیتے ہیں مگر مسافر طیارے میں سفر کے دوران ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں خاتون مسافر اور مرد میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا۔

تفصیلات کےمطابق سفر کے دوران ناخشگوار واقعات کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر موجود ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو اور سامنے آئی مسافر طیارے میں خاتون اور مرد کا معمولی سی بات پر جھگڑا ہوگیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے،گاڑی ہویا کوئی پرواز ہرایک کی کوشش ہوتی ہے کہ سیٹ ونڈؤ کے ساتھ ملے تاکہ باہر کے خوبصورت مناظر کو قریب سے جائز لے سکے اور ان لمحات سے لطف اندوز ہو۔

گزشتہ دنوں سامنے آنے والی اس ویڈیو میں بھی مسافر طیارے میں موجود خاتون کی پیچھے والی سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص کی جانب سے ایسا کیاگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر طیارے کی کھڑکی کو کھلا رکھنا چاہتا تھا لیکن خاتون مسافر کھڑکی کو بند کرنے پر اصرار کررہی ہیں، مسافر جیسے ہی کھڑکی کھولتا ہے، خاتون مسافر طیارے کی کھڑکی فوری بند کردیتیں اور دونوں نے یہ سلسلہ کئی مرتبہ جاری رکھا،خاتون مسافر نے کھڑکی بند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا تو آخر میں تنگ آکر مسافر نے خاتون کے ہاتھ پر زور سے ہاتھ مارا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے اب تک 2 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer