ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو کورونا بوسٹر ڈوز لگانے کی تجویز

Booster Dose
کیپشن: Booster Dose
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  محکمہ صحت پنجاب نے بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو کورونا بوسٹر ڈوز لگانے کی تجویز دے دی۔

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک سائنو فارم اور سائنو ویک تسلیم نہیں کر رہے ،اس لیے  بیرون ملک جانے کے خواہشمند ویکسینیٹڈ افراد کو بوسٹر ڈوز کی تیسری اور چوتھی خوراک لگانے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے، بوسٹر ڈوز بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کی سہولت کیلئے ہو گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب نے اجازت کیلئے این سی او سی کو خط لکھ دیا، محرم کے بعد اگست میں بوسٹرز لگنے کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت آگئی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک دن بعد ہی پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا، پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار669 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 72 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مثبت کیسز کی شرح تقریباً 6 اعشاریہ 8 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 478 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 2 ہزار 79ہو چکی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer