سٹی 42: وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران مستعفی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق معروف کاروباری گھرانے سے تعلق رکھنے والے، پی ٹی آئی کے درینہ کارکن وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے عہدے سے استعفی دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے اپنا استعفٰی دینے کی اطلاع وزیراعظم پاکستان کو بھی کردی ہے، ایس ایم عمران پر چند روز سے استعفٰی نہ دینے کے حوالے سے دبائو بھی تھا۔
وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کا تین سالہ دور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور شہریوں کیلئے سنہری دور رہا۔ وائس چیئرمین نے بیس سال سے قائم ایل ڈی اے ایونیو ون کا تنازعہ حل کرایا،شہریوں کو پلاٹوں کی فراہمی یقینی بنائی،ایل ڈی اے جوائنٹ وینچر،پرائیویٹ ہائوسنگ اور بلڈنگ بائی لاز جیسے اہم رولز بنائے۔
ایس ایم عمران نے بونافائیڈ کمیشن کے ذریعے سینکڑوں حل طلب فیصلے کرائے،لاہور کیلئے ماسٹر پلان 2050 پر کام شروع کیا،کرپٹ مافیا کا گٹھ جوڑ توڑنے کیلئے قانون سازی کی۔ایس ایم عمران نے سمارٹ کمیونیکیشن سے عوامی رابطہ برقرار رکھا،ایریا ڈویلپمنٹ سکیم کے ذریعے اربوں کا ریونیو حاصل کرنے میں فیصلہ سازی کی،ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے ذریعے بروقت سینکڑوں فیصلے کرکے شہریوں کو ریلیف دیا۔