ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اعصام الحق کا یو ایس اوپن میں شرکت کا اعلان

 اعصام الحق کا یو ایس اوپن میں شرکت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) کورونا وائرس کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد ٹینس سٹار اعصام الحق یو ایس اوپن ٹینس میں شرکت کریں گے۔

اعصام الحق 18 اگست کو ایونٹ میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہو ں گے، ڈبلزایونٹ میں برطانیہ کے ڈومینک اینگلوٹ اعصام الحق کے پارٹنر ہوں گے، روانگی سے قبل اعصام الحق کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے، اعصام الحق کا کہنا ہے چھ ماہ بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کے لیے تیاری مکمل ہے۔ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 31اگست سے شروع ہو رہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer