حاضر دماغی دوست کو موت کے منہ سے کھینچ لائی

 حاضر دماغی دوست کو موت کے منہ سے کھینچ لائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:مشہور ضرب المثل ہے کہ ’’ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘‘۔یہ مثل اس وقت سچ ثابت ہوئی جب ایک نوجوان نے حاضری دماغی سے اپنے دوست کو موت کے منہ سے کھینچ لیا۔

کئی بار ہر طرح کے حفاظتی اقدامات کیے جانے کے باوجود انسان مشکلات کا شکار ہو جاتا ہے اور کئی بار قدرت اسے بڑے سے بڑے حادثے سے بھی محفوظ رکھتی ہے اور لوگوں کی حیرت گم رہ جاتی ہے کہ ایسے سخت حالات کے باوجود کس طرح کوئی زندہ بچ سکتا ہے۔ایسا ہی حیران کن واقعہ کراچی کے علاقے میں پیش آیا ،جہاں ایک شخص نے اپنی حاضر دماغی کی بدولت اپنے ساتھی کی جان بچا لی۔

  سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے ۔ سی سی ٹی وی کیمرہ سے لی گئی کراچی کے مقامی علاقے کی اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رات کے وقت ارد گرد کسی قسم کی چہل پہل نہیں اور ایک دکان کے باہر دو افراد جانے کی تیاری میں ہیں ۔ایک آدمی دکان کا شٹر بند کرتا ہے تو اچانک وہ اسکے ساتھ چپک جاتا ہے ،دوسرا شخص جب اسے چھڑانے کی کوشش کرتا ہے تو اسے بھی کرنٹ محسوس  ہوتا ہے جس پر وہ فوراً اپنے گلے میں ڈالے ہوئے رومال نما ایک بڑے کپڑے کو نکالتا ہے اور کرنٹ سے متاثرہ اپنے ساتھی کو اس کپڑے سے جکڑ کے کھنچتا ہے جس سے وہ نیچے گرتا ہے اور اسکی جان بچ جاتی ہے۔

  واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 19لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کے دوران 4 روز میں کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آئے، گلستان جوہر اپارٹمنٹ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، نارتھ کراچی سیکٹر 2 میں 6 سال کا بچہ جب کہ کٹی پہاڑی پرکرنٹ لگنے سے 13 سالہ بچہ کاشان جاں بحق ہوا، میوہ شاہ قبرستان کے قریب بھی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer