ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر اعظم کو ہسپتال داخل ہونے کی تجویز

سابق وزیر اعظم کو ہسپتال داخل ہونے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سابق وزیراعظم نوازشریف گزشتہ چند ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔لندن میں علاج کے لیے مقیم سابق وزیراعظم نوازشریف دل کا معائنہ کرانے کے لیے لندن برج ہسپتال پہنچے۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کو ہسپتال میں داخل ہونے کی تجویز دے دی۔معائنے کے بعد نوازشریف ہسپتال سے واپس گھر روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ اہلِ خانہ کے چند افراد اور کچھ پارٹی ارکان موجود تھے۔

   سابق وزیر ِ اعظم نواز شریف اس سے پہلے لندن کے ہسپتال میں علاج کی غرض سے داخل تھے ،تاہم وہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر کورونا کے باعث وقتی طور پر ہسپتال میں آنا جانا اورہسپتال سے براہ راست علاج سے احتیاط کر رہے تھے۔ ہفتہ کے روز  نواز شریف اپنے ڈاکٹر کے پاس معائنے کے لیے گئے تو انکے خون کے نمونے لیے گئے جن کا نتیجہ اگلے ہفتے آنا متوقع ہے،جنہیں دیکھ کر ان کی مستقبل میں ہونے والی سرجری کے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔اسکے علاوہ انہوں نے معائنے کے لیے اپنے ڈاکٹر سے اگلی تاریخ بھی طے کی۔ 

 واضح رہے کہ21 اور 22 اکتوبر کی درمیانی شب نواز شریف کی طبعیت خراب ہوئی اورانہیں ہسپتال منتقل کیاگیاتھا۔ 25 اکتوبرکو چوہدری شوگر ملز کیس میں طبی بنیاد پر نواز شریف کی ضمانت منظور ہوئی۔26 اکتوبرکونواز شریف کو ہلکا ہارٹ اٹیک ہوا، وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے تصدیق کی اورسی دن العزیزیہ ریفرنس میں انسانی بنیادوں پر انکی کی عبوری ضمانت منظور ہوئی۔8 نومبر، شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دی.16نومبرکو لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی اور نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ 19 نومبر کی شب لندن پہنچے تھے

Azhar Thiraj

Senior Content Writer