اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ لٹک گیا

اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ لٹک گیا
کیپشن: City42 - Teachers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رمل دلدار) نگران حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ نئی حکومت پر چھوڑ دیا، محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کے تبادلوں کی سمری منظور نہ ہوسکی۔

خبر پڑھیں۔۔۔بچوں کا مستقبل غیرتجربہ کار اساتذہ کے ہاتھوں میں آگیا

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 کے دوران پنجاب میں اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی تھی جو بعد میں اٹھا لی گئی، جس پر محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام نے نگران حکومت سے اساتذہ کے تبادلوں کی حتمی منظوری کیلئے سمری ارسال کی جس پر ذرائع کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے تبادلوں کی منظوری اب نئی حکومت سے مشروط کر دی گئی ہے۔اس سلسلہ میں محکمہ سکول ایجوکیشن حکام نے اساتذہ کے تبادلوں کی تفصیلات دوبارہ مانگ لیں ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔نویں جماعت کے نتائج کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں اساتذہ کے تبادلے نئی حکومت آنے کے بعد ہوں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer