بچوں کا مستقبل غیرتجربہ کار اساتذہ کے ہاتھوں میں آگیا

بچوں کا مستقبل غیرتجربہ کار اساتذہ کے ہاتھوں میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی اکیڈمیز کی رجسٹریشن کرنے میں ناکام ، لاہور میں غیررجسٹرڈ اکیڈمیز کی تعداد5000 سے تجاویز کرگئی۔
 سٹی 42 کے مطابق غیررجسٹرڈ سکولوں کے بعد اب لاہور میں غیررجسٹرڈ اکیڈمیز  کی تعداد میں بھی اضافہ ہونے لگا ۔ ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کے سروے کے مطابق لاہور میں ان کی تعداد5000 سے تجاویز کرچکی ہےجبکہ ان میں سے 30 فیصد اکیڈمیزایسی ہیں جن میں غیرتجربہ کار اساتذہ بچوں کو پڑھانے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔نویں جماعت کے نتائج کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا 

  اکیڈمیز کی رجسٹریشن کیلئے ڈی آر اے کا شہر بھرمیں سروے جاری ہے جبکہ مزید تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیررجسٹرڈ اکیڈمیز کو پہلے مرحلے میں رجسٹریشن کیلئے نوٹسسز جاری کیے جائیں گے اور عملدآمد نہ ہونے پران کو سیل کردیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ اکیڈمیز میں پڑھانے والے اساتذہ کی کم سے کم قابلیت گریجویشن ہونی چاہیے۔اکیڈمیز رجسٹریشن کیلئے فوری ڈی آر اے کو درخواست جمع کرائیں۔