ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری مکمل

فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومت نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری مکمل کر لی۔

فرسٹ ویمن بینک کا کنٹرول ای وی ای ہولڈنگ آر ایس سی لمٹیڈ  کے حوالے کردیا گیا ۔حکومت نے فرسٹ ویمن بینک میں اپنی 82.64 فیصد شیئر ہولڈنگ فروخت کر دی۔ اعلامیہ کے مطابق نجکاری کا عمل تمام قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد مکمل ہوا ۔ فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا مالیاتی معاہدہ 15 اپریل کو مکمل ہوا ۔

نجکاری سے بینک کی کارکردگی اور خدمات میں بہتری کی توقع ہے ۔خواتین کی مالی شمولیت کو فروغ دینے میں بینک کا کردار مزید مضبوط ہوگا ۔حکومت کا کمرشل اداروں میں کردار کم کرنے کا عمل جاری ہے۔

نجکاری سے نجی سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد ملے گی  ۔ایک دہائی پر محیط فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا عمل مکمل ہوگیا۔