ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنی گالا میں پولیس کیساتھ کار سرکار میں مداخلت کاکیس، 26 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

بنی گالا میں پولیس کیساتھ کار سرکار میں مداخلت کاکیس، 26 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ) انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں بنی گالا میں پولیس کے ساتھ کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے 26 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے 26 ملزمان کا پانچ پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پولیس نے 26 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کےلیے عدالت پیش کیا۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان غیر قانونی مجمع کی صورت میں جمع ہوئے تھے اور ان کے پاس پیٹرول بم، ڈنڈے اور پتھر موجود تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے سی ڈی اے اینٹی انکروچمنٹ ٹیم پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اہلکار زخمی ہوئے جبکہ پولیس کی گاڑیوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا اور بعض کو آگ لگائی گئی۔

پولیس نے 26 ملزمان کے بیس بیس روز کا جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے 26 ملزمان کا پانچ پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیاگیاہے