( سٹی42)رواں سال میٹرک امتحانات میں بدترین چیٹنگ جاری ہے اورآج دسویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا۔
انگریزی کا پرچہ آدھے گھنٹے قبل سوشل میڈیا کی زینت بن گیا جس کےبعدسوشل میڈیا کے مختلف گروپس میں پرچہ بمعہ حل شدہ جوابات وائرل ہوگئے۔
میٹرک بورڈ انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،پرچوں کی ترسیل کی لائیو مانیٹرنگ کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوسکا ۔
ایف آئی اے اور سائبر سکیورٹی رواں سال بھی پرچہ آؤٹ ہونے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔