ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان،ڈالرسستا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان،ڈالرسستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی معمولی سستا ہو گیا۔

 کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی رہی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں450 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ ، 17 ہزار 225 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام  پر انڈیکس ایک لاکھ ، 16 ہزار 775 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 7 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔