ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں بڑی کمی 

Electric cars' Tariff, City42, NEPRA
کیپشن: File Photo عوام کو آج پٹرول ڈیزل کی قیمت مین کمی کی خوش خبری تو نہیں ملی البتہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے تیرف مین کمی کی خوش خبری ضرور مل گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی وفاقی حکومتی درخواست منظور ہوگئی جس کے بعدنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاڑی (نیپرا) نے فیصلہ جاری کر دیا۔

نیپرا کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کا بنیادی ٹیرف45.55 روپے سےکم کرکے 23.57 روپے فی یونٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کے بنیادی ٹیرف میں 21.98 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر 24.44 روپے کیپڈ مارجن ہٹانے کی درخواست بھی منظور کرلی گئی ہے۔

نیپرا کا کہناہے کہ حکومتی درخواست کے مطابق مارجن کا تعین مارکیٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔