درفشاں سلیم جس بھی ڈرامے میں شامل ہو رہی ہیں، وہ ڈراما ہٹ ہو رہا ہے: نازش جہانگیر

درفشاں سلیم جس بھی ڈرامے میں شامل ہو رہی ہیں، وہ ڈراما ہٹ ہو رہا ہے: نازش جہانگیر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف اداکارہ نازش جہانگیر کا کہنا ہے کہ درفشاں سلیم ٹیلنٹ کے بجائے قسمت سے مقبول ہو رہی ہیں اور وہ جس ڈرامے میں آتی ہیں وہ کامیاب ہوجاتا ہے۔

ایک ٹی وی شو میں ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ آغا علی اور خوشحال خان کو بولی وڈ میں ہونا چاہیے۔اداکارہ نے بتایا تھا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ عائزہ خان سے ان کا گھر لے لیں گی جب کہ سارہ خان سے وہ شوہر کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لے لیں گی۔نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ ماہرہ خان سے ان کی شخصیت لیں گی جب کہ ان کی نظر میں اقرا عزیز ایک اچھی بیوی ہیں۔اداکارہ میرا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر نازش جہانگیر کا کہنا تھا کہ وہ ان سے کچھ نہیں لیں گی البتہ انہیں ہر وہ چیز دیں گی جو اداکارہ ان سے مانگیں گی۔اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ وہ کون سی اداکارہ ہیں جو ٹیلنٹ کے بجائے قسمت سے زیادہ مقبول ہوئیں؟

اس پر نازش جہانگیر نے اداکارہ درفشاں سلیم کا نام لیا اور مزید کہا کہ وہ ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے کامیاب ہو رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ درفشاں سلیم جس بھی ڈرامے میں شامل ہو رہی ہیں، وہ ڈراما ہٹ ہو رہا ہے۔ 

Ansa Awais

Content Writer