سوئمنگ پول میں فائرنگ ،7 افراد ہلاک

 سوئمنگ پول میں فائرنگ ،7 افراد ہلاک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شمالی امریکا کے ملک میکسیکو  میں ایک شخص نے سوئمنگ پول پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئمنگ پول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ مسلح شخص سوئمنگ پول کے پاس آیا اورفائر کھول دیا، حملہ آور  نے قریب موجود دکانوں میں بھی توڑ پھوڑ کی اور سوئمنگ پول کے سکیورٹی کیمروں اور مانیٹرکو بھی نقصان پہنچایا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر ٹیم جائے وقوعہ پہنچی تو سوئمنگ پول خون کے باعث سرخ ہو رہا تھا، 7 افراد کی لاشیں سوئمنگ پول کے پاس موجود تھیں جب کہ ایک زخمی شخص  بھی ملا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer