ویب ڈیسک : قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹیریٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ قاسم سوری کا ڈپٹی اسپیکر کے عہدہ کا استعفیٰ سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر کو موصول ہو گیا ہے۔ ڈپٹی سپیکر آفس نے استعفے کی تصدیق کر دی ہے۔
یادرہے قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ ہونا تھی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفا کے بعد تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی ضرورت نہیں ۔ راجہ پرویز اشرف نومنتخب اسپیکرقومی اسمبلی حلف اٹھانے کے بعد قاسم سوری کے استعفا کی منظوری کا فیصلہ کریں گے ۔پینل آف چئیرایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز ہفتہ 16 اپریل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں دن 12 بجے ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر منتخب ہوچکے ہیں،وہ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تاہم وقت ختم ہونے سے دو منٹ پہلے ایاز صادق نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حکومتی حکمت عملی کاحصہ ہے سردار ایاز صادق اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیں گے ۔