ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پالتوشیر  نےمالک کی جان لے لی

پالتوشیر  نےمالک کی جان لے لی
کیپشن: Loin
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بہت سے لوگوں کو جانوروں سے بے حد محبت ہوتی ہے اور وہ ہر وقت انہیں اپنے ساتھ ہی رکھتے ہیں، اکثر یہ پالتو جانور مالک کے لئے بڑا خطرہ بن جاتے ہیں جیسا کہ ایک افسوس ناک واقعہ میں ہوا،مالک کو اس کے پالتوشیر  نےموت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیل کے مطابق کرہ ارض پر خوفناک،خونخوار،امن پسند پالتو جانور پائے جاتے ہیں،بہت سے لوگوں کو پالتو جانور پالنے کا شوق ہوتا ہے، کسی بھی چیز کا شوق جب جنون کی حد تک بڑھ جائے تو یہ نقصان کا باعث بھی بن جاتا ہے۔جانور پالنے کے شوقین افراد ان کی خوب خاطر کرتے ہیں،گرمی،سردی،بارش،طوفان اور حالات خراب ہونے پر ان کے تحفظ کیلئے فکرمند رہتے ہیں،عصر حاضر میں یہ دیکھا گیا ہے کہ جانوروں پر سرعام ظلم کیا جارہا ہے، پاکستان میں متعدد ایسے واقعات بھی ہوچکے ہیں جہاں بے زبانوں پر ظلم کیا گیا۔

سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک خوفناک واقعہ میں پالتو شیر نے مالک کو موت کے گھاٹ اتاردیا،مالک روزمرہ کے مطابق اپنے پالتو شیر کو پنچرے سے نکال کر تربیت دے رہا تھا کہ بیزار ہوتےاچانک شیر نے مالک پر حملہ کردیا،بدقسمتی سے موقع پر کوئی اور موجود نہیں تھا،اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شیر کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔


 
 


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer