پالتو بلی ہیرو بن گئی

پالتو بلی ہیرو بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کرہ ارض پر خوفناک،خونخوار،امن پسند پالتو جانور پائے جاتے ہیں،بہت سے لوگوں کو پالتو جانور پالنے کا شوق ہوتا ہے، کسی بھی چیز کا شوق جب جنون کی حد تک بڑھ جائے تو یہ نقصان کا باعث بھی بن جاتا ہے۔انہیں جانوروں میں بلیاں بھی ہیں جن کو لوگ شوق سے پالتے ہیں،ایک ایسا واقعہ سامنے آیا جس میں  پالتو بلی نے زخمی شخص کی جان بچا لی۔

تفصیلات کے مطابق جانور پالنے کے شوقین افراد ان کی خوب خاطر کرتے ہیں،گرمی،سردی،بارش،طوفان اور حالات خراب ہونے پر ان کے تحفظ کیلئے فکرمند رہتے ہیں،عصر حاضر میں انسانوں پر ظلم ستم سرعام ہورہا ان پر ہونے والے مظالم کا  مداواح کرنے والا کوئی نہیں ہوتا، مگر زخموں سے نڈھال ایک شخص کو بلی نے بچا لیا۔نہر کے قریب زخمی حالت میں بے ہوش پڑےشخص کی جان بچانے میں مدد کرنے والی پالتو بلی ہیرو بن گئی۔

یہ واقعہ  جاپان کے شہر ٹویوما میں پیش آیا جہاں ایک معمر شہری زخمی حالت میں پایا گیا جس کو کسی شخص نے نہیں دیکھا،مگر کہتے ہیں ناں کہ مارنے والے سے بچانے والے کی ذات بڑی ہے،ایسا ہی اس عمر رسیدہ شخص کے ساتھ ہوا جو بے ہوش ایک نہر میں پڑا تھا، پالتو بلی مسلسل اس نہر کی جانب دیکھا رہی تھی جس پر مالک کو بے چینی ہوئی اپنی پالتو بلی کا پیچھا کرتے ہوئے اس سمت پہنچا تو وہاں  ایک شخص کو زخمی حالت میں بے ہوش پایا۔

بلی کے مالک نے زخمی شخص کو دیکھا کر فوراً دیگر افراد کو بلایا اور نہر سے متاثرہ شخص کا نکال کر ہسپتال منتقل کرایا جہاں طبی امداد دینے کے کچھ دیر بعدمعمر شخص ہوش میں آیا، سارا واقعہ جان کر بے حد متاثر ہو ا، بلی کی بروقت نشاندہی کے وجہ سے وہ بچ گیا جبکہ اس کارنامے پر  پالتوبلی کو اعترافی سند سے بھی نوازا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer