اراضی ریکارڈ سسٹم میں جدید ریفارمز، پنجاب میں پٹوار کلچر کا حقیقی طور پر خاتمہ

PRA
کیپشن: PRA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: بورڈ آف ریونیو جدید اصلاحات کے نفاذ کے تحت انقلابی اقدام، پنجاب میں پٹوار کلچر کا حقیقی طور پر خاتمہ، وزیراعلیٰ  پنجاب کے عوام کو باسہولت خدمات کی فراہمی کے وژن کے تحت20موبائل اراضی ریکارڈ یونٹس کا اجرا کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  بورڈ آف ریونیو  میں جدید اصلاحات کےتحت اہم اقدامات  جاری ہیں۔سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ  پنجاب کے عوام کو باسہولت خدمات کی فراہمی کے وژن کے تحت 20 موبائل اراضی ریکارڈ یونٹس کا اجرا کردیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ مال کے مطابق موبائل اراضی ریکارڈ سروس ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، اورراولپنڈی سمیت 10 اضلاع میں اپنے شیڈول کے مطابق موضع جات کی سطح پرخدمات فراہم  کی جارہی  ہیں۔

جدید آلات سے لیس موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز سےاب ریونیو سے متعلقہ خدمات عوام کو ان کی دہلیز پر میسر ہوں گی،ان موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز کو صوبے میں قائم دیگر اراضی سینٹرز سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منسلک کیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ مال کا کہناتھا موبائل اراضی ریکارڈ سروس کے ذریعے اب تک7 ہزار 514 فردات کی خدمات فراہم کی گئیں،موبائل اراضی ریکارڈ سروس کے ذریعے15 ہزار 825 انتقال کی خدمات فراہم کی جاچکی ہیں۔موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ذریعے عوام کو ان کی دہلیز پر فرد اور انتقال کی خدمات کی فراہمی ممکن ہوئی ہے۔

سینئر ممبر بابر حیات تارڑ نے کہا کہ بزرگ شہریوں، خواتین اور معذور افرادکو گھر کی دہلیز پر اراضی ریکارڈ کی فراہمی صوبائی محکمہ بورڈ آف ریونیو کا شاندار اقدام ہے،عوام کی سہولت کیلئے موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز کا شیڈول متعلقہ تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹرز پر آویزاں کیا جاتا ہے،عوام کو خدمات کی آسان فراہمی کو یقینی بنانےکےلیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

ای گورننس کے اس اقدام سے پنجاب میں پٹوار کلچر کا حقیقی طور پر خاتمہ ہوگا،اراضی ریکارڈ سسٹم میں جدید ریفارمز برسوں پرانے فرسودہ نظام کے خاتمہ کی جانب اہم قدم ہے۔سردار عثمان بزدارکے وژن کے مطابق محکمانہ اصلاحات سے کرپشن اورروایتی بوسیدہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے.