ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریض زندہ:ڈاکٹروں نے لواحقین کو کسی اور کی لاش تھما دی

corona patient
کیپشن: corona patient
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے مسلسل اموات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ساتھ ہی محکمہ صحت کا عملہ انتہائی غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا مریضوں کو زبردستی مردہ قرار دے رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ بھارت کے اٹل بہاری واجپائی ہسپتال میں پیش آیا جہاں انتظامیہ نے کورونا میں مبتلا شخص کی حالت خراب ہونے پر اہل خانہ کو موت کی اطلاع دے دی۔ خبر سن کر جب اہل خانہ ہسپتال پہنچے تو نرس نے انہیں بتایا کہ مریض ابھی زندہ ہے لیکن حالت تشویش ناک ہے۔مریض سے متعلق غلط خبر دینے پر اہل خانہ نے ہسپتال انتظامیہ سے بازس پرس کی تو ڈاکٹروں نے مریض کے گلے کا آپریشن تجویز کیا جس پر اہل خانہ کی اجازت سے اگلے روز مریض کا آپریشن کیا گیا۔

ہسپتال عملے نے اگلے روز پھر اہل خانہ کو فون کرکے اطلاع دی کہ مریض دوران آپریشن دم توڑ گیا جس پر اہل خانہ نے مریض کی لاش طلب کی,  ہسپتال انتظامیہ نے اپنے جھوٹ کوسچ ثابت کرنے کےلیے اہل خانہ کو کسی دوسرے شخص کی لاش تھما دی ۔چہرہ دیکھنے پر معلوم ہوا کہ ہسپتال عملے نے کسی دوسرے شخص کی لاش تھما دی ہےجب کہ مریض ابھی زندہ ہے البتہ حالت تشویش ناک ہے۔بھارت میں ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے مسلسل غفلت برتنے پر شہریوں کی جانب سے محکمہ صحت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔