ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل نے سستا ترین نیا آئی فون لانچ کردیا

ایپل نے سستا ترین نیا آئی فون لانچ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایپل نے نیا آئی فون ایس ای لانچ کردیا، یہ اپنی رینج میں سستا ترین آئی فون ہے، لیکن جدت میں تمام فونز سے مطابقت رکھتا ہے، ایپل کرونا کے پیش نظر سستا فون لانچ کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی۔

ایپل نے دنیا کے معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا آئی فوج ایس ای لانچ کر دیا.  آئی فون ایس ای میں چار اعشاریہ 7 انچ کا ڈسپلے ہے جبکہ اس کا چپ سیٹ آئی فون الیون پرو جتنا ہے.  ایس ای میں فائیو جی سے کمپٹ ایبلٹی موجود نہیں جبکہ فنگر پرنٹ کی جگہ اب صرف فیشل ریکوگنیشن موجود ہے.

کمپنی کی جانب سے بیٹری کا حجم تو نہیں بتایا گیا مگر اس میں 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔ فون میں وائرلیس چارجنگ اور جدید ترین کیمرہ کی سہولت بھی موجود ہے. فون میں بیک پر 12 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جس میں اسمارٹ ایچ ڈی ار فوٹوگرافی فیچر کو بہتر بنایا گیا ہے۔اس فون میں 64، 128 اور 264 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

یہ اپنی رینج میں سستا ترین آئی فون ہے،  اس سے قبل آئی فون 8، 449 ڈالر کے ساتھ آئی فون کی سستی ترین پراڈیکٹ تھی. یہ فون 17 اپریل سے پری آرڈر اور 24 اپریل کو مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا جس کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 399 ڈالرز (66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے. 128 جی بی اسٹوریج پر اس کی قیمت 449 ڈالرز (74 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی اسٹوریج پر 549 ڈالرز (91 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوگی. 

کیلی فورنیا میں ایپل ہیڈکوارٹر میں ایک چھوٹی سی تقریب میں آئی فون ایس ای کو لانچ کیا گیا. کمپنی کو امید ہے کہ اس بار چین میں ان کا نیا آئی فون بہترین پرفارمنس دے گالیکن تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چینی کمپنیاں فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس فونز بنا رہی ہیں،  ایسے میں اس نئے فون کو چین میں پذیرائی ملنا مشکل ہے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔