ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشتاق احمد نے ایشئن اچیو منٹ ایوارڈ پاکستانیوں کے نام کر دیا

مشتاق احمد نے ایشئن اچیو منٹ ایوارڈ پاکستانیوں کے نام کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے اپنا ایشئن اچیو منٹ ایوارڈ پاکستانیوں کے نام کر دیا، سابق سٹار لیگ سپنر کہتے ہیں ورلڈ کپ میں سپنرز کا کردار اہم ہو گا۔ پاکستان ٹیم ہمیشہ بڑےایونٹ میں اچھا پرفارم کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے انگلینڈ میں ایشئن اچیومنٹ ایوارڈ برائے سپورٹس حاصل کرنیوالےسابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کا کہنا ہےکہ اللہ کبھی محنت کو رائیگاں نہیں کرتا، مجھے فخر ہے کہ پاکستانی ہوتے ہوئے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔ سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہورکے زیر اہتمام پروگرام "سجال" میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم ہمیشہ بڑےایونٹس میں بہترین کارکردگی دکھاتی ہے۔

 ورلڈ کپ 1992 فاتح ٹیم کے رکن مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کھلاڑی نہیں بناتی بلکہ اکیڈمی اور ریجنز کے بنے ہوئے کھلاڑیوں کو کھیلنےکا موقع فراہم کرتی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer