ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سعودی عرب کی توانائی تنصیبات پر تازہ حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں منگل کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے خطرات نے سرمایہ کاروں میں تشویش بڑھا دی ہے۔

 برینٹ خام تیل کے مستقبل کے معاہدے کی قیمت 1.24 ڈالر، یعنی 1.18 فیصد اضافے کے ساتھ 107 ڈالر فی بیرل ہوگئی، اس سے قبل برینٹ کی قیمت میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ہوا تھا۔

 امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی 1.29 ڈالر، یعنی 1.24 فیصد بڑھ کر 103 ڈالر فی بیرل ہوگئی، گزشتہ کاروباری سیشن میں WTI کی قیمت میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

 یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجوؤں نے پیر کو سعودی عرب پر نئے حملے کیے، حوثیوں نے جنوبی سعودی عرب کے خمیس مشیط فوجی اڈے کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا،سعودی حکام کے مطابق حملوں میں طیاروں کے ہینگرز، ریڈار نظام، رن ویز اور گولہ بارود کے ذخائر متاثر ہوئے۔

حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب خلیجی عرب ممالک نے ایران کے ساتھ مجوزہ مذاکرات مؤخر کر دیے ہیں، جس سے خطے میں جاری کشیدگی مزید بڑھنے اور عالمی تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ۔