ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے زیادتی کیس کے ملزم سلمان حیدر کی ضمانت کی درخواست پر متعلقہ ایس پی کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔
جسٹس جواد ظفر نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سلمان حیدر تفتیش کے دوران قصوروار ثابت ہوا ہے اور اس کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ دوسری جانب مدعیہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تفتیش میں متعدد نقائص ہیں اور شریک ملزمان رجب بٹ اور مان ڈوگر کو حقائق کے برعکس کلین چٹ دی گئی ہے۔ شریک ملزمان کو چھوڑنے کی کوئی ٹھوس بنیاد سامنے نہیں آئی جبکہ مدعیہ خاتون اور اس کی ہمشیرہ کے موبائل فونز سے بھی تمام ڈیٹا حذف کر دیا گیا۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آئندہ سماعت پر ایس پی کو ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے کارروائی 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App