سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کمی ہوئی ، انٹربینک میں ڈالر 281.55 روپے سے کم ہوکر 281.52 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے کمی سے 281.55 روپے پر آگیا ۔اوپن مارکیٹ میں یورو 9 پیسے کمی سے 334.80 روپے، یو اے ای درہم 6 پیسے سستا ہوکر 78.08 روپے ، سعودی ریال 2 پیسے سستا ہوکر 76.01روپے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 11 پیسے اضافے سے 387.55 روپے پر آگیا ۔