ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک چین دوستی ہر موسم کی شراکت داری، یہ دوستی پھلتی پھولتی رہے گی: صدرِ مملکت

پاک چین دوستی ہر موسم کی شراکت داری، یہ دوستی پھلتی پھولتی رہے گی: صدرِ مملکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

‎سٹی 42: صدر آصف علی زرداری  نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ کیا۔

‎‏‎صدر کے ہمراہ خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ 

‎‏‎میموریل شنگھائی کے تاریخی فرنچ علاقے میں واقع ہے,‎‏‎یہی وہ مقام ہے جہاں جولائی 1921 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ 

صدر مملکت نے تاریخی شیکومن طرزِ عمارت اور نمائش ہال کا دورہ کیا,‎‏‎نمائش میں تاریخی نوادرات، تصاویر اور دستاویزات محفوظ ہیں,‎‏‎صدر مملکت نے اس تاریخی ورثے کے تحفظ کو سراہا۔‎‏‎یہ میموریل قومی ثقافتی ورثہ اور شنگھائی کا نمایاں تاریخی مقام تسلیم کیا جاتا ہے۔

‎ایک سو چار سال قبل چیئرمین ماؤ زی تنگ سمیت تیرہ رہنما نے پارٹی کے  پہلے اجلاس میں شرکت کی،‎کمیونسٹ پارٹی نے چین کو غربت سے نکال کر عالمی فوجی، ٹیکنولوجیکل اور معاشی طاقت بنایا،‎ صدر مملکت آصف علی زرداری  نے وزیٹرز بک میں لکھا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی یادگار کا دورہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔‎یہ تاریخی مقام چین کو عالمی طاقت بنانے میں کمیونسٹ پارٹی کا کردار واضح کرتا ہے،‎پاکستان کی عوام کی جانب سے چین کے تاریخی سفر کا احترام ہے ،‎صدر شی چن پنگ کی بصیرت افروز قیادت نے دوستی کی رفتار کو تیز کر دیا،‎صدر شی کے وژن کی بدولت چین بڑی عالمی اقتصادی طاقت بن گیا،‎آئرن برادرز کے طور پر ہماری دوستی ہر شعبے میں ترقی کرتی رہے گی،‎پاک چین دوستی ہر موسم کی شراکت داری، یہ دوستی پھلتی پھولتی رہے گی،‎"پاک چین دوستی زندہ باد"۔

‎‏‎سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن اور وزیر منصوبہ بندی و توانائی سندھ سید ناصر شاہ صدر کے ہمراہ چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔