ویب ڈیسک :جوئے اور غیر قانونی ایپس کی تشہیر کا معاملہ، نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) یوٹیوبر اقراء کنول کے شوہر کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عریب پرویز کو آج نیشل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ اقراء کنول کو بھی نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی نوٹسز جاری کر چکا ہے مگر ابھی تک وہ پیش نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آن لائن جوئے کی پرموشن پر رجب بٹ ،اقراء کنول اور انس علی کو نوٹس بھجوائے گئے تھے اور تینوں کو 9 ستمبر کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔