ملک اشرف : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، پولنگ میں صرف ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔ امیدواروں کی انتخابی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا، نادہندہ وکلاء کو واجبات ادا کرنے کیلئے کل 16 ستمبر کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے واجبات کلیئر نہ کرنیوالے وکلاء آئندہ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔اہل ووٹرز کی عارضی فہرست 17 ستمبر کو جاری کی جائے گی، جبکہ 18 ستمبر کو فہرست میں اعتراضات اور غلطیوں کی نشاندہی کی جا سکے گی۔ 19 ستمبر کو ان اعتراضات پر فیصلے سنائے جائیں گے اور 20 ستمبر کو ووٹرز کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔انتخابات کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 22 سے 27 ستمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ 29 ستمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال اور اعتراضات کی سماعت ہوگی۔ 30 ستمبر کو امیدواروں کی عارضی فہرست جاری کی جائے گی۔امیدوار اپنی نامزدگیاں 4 اکتوبر دوپہر 2 بجے تک واپس لے سکیں گے، جبکہ اسی روزساڑھے 3 بجے حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔انتخابات 16 اکتوبر کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام 5 بجے تک ہوں ۔