ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی ٹیم سے مصافحہ کیوں نہیں کیا؟ بھارتی کپتان کا ویڈیو بیان

پاکستانی ٹیم سے مصافحہ کیوں نہیں کیا؟ بھارتی کپتان کا ویڈیو بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستانی کپتان اور کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کرکے کھیل کے آداب اور روایت کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ہم نے مناسب جواب دیدیا ہے، ہم حکومت اور بھارتی بورڈ کی ہدایت پر یہاں میچ کھیلنے آئے ہیں ۔

سوریا نے پریس کانفرنس میں پھر اپنی جیت پہلگام اور بھارت کی فوج کے نام کردی۔

انہوں نے کہا کہ کجھ چیزیں اسپورٹس مین شپ سے بڑھ کر ہوتی ہیں ہم اس جیت کو بھارتی فوج اور شہدا کے نام کرتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔

ٹاس کے وقت سلمان علی آغا اور سوریا کمار یادیو نے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔ میچ ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیمیں اپنے اپنے ڈریسنگ روم میں چلی گئیں اور روایتی انداز میں ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔