ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار بابراعظم؟  

ایشیا کپ میں بھارت سے شکست کا ذمہ دار بابراعظم؟  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف میزبان اورکامیڈین تابش ہاشمی نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت سے شکست پر سابق کپتان بابر اعظم کو ذمہ دار قرار دے دیا۔
میچ کے بعد شو کے سیٹ پر تابش ہاشمی سے سوال ہوا کہ وہ میچ ہارنے پر کس کو قصور وار سمجھتے ہیں؟جس  پر تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ یقیناً بابر اعظم اس کے ذمہ دار ہیں کیونکہ وہ آج ٹیم میں نہیں تھے۔

اس موقع پر ان کے ساتھ موجود سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ بابراعظم ہی صائم ایوب جیسا بولر دے کر گیا ہے، پی ایس ایل میں اسی نے صائم سے بولنگ کروائی تھی، اس لیے آپ اسے یاد تو رکھیں۔