فا ران یا مین :سی آئی اے پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ،ساتھیوں کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سی آئی اے ٹیم ملزم سے موٹر سائیکل برآمد کرکے مناواں سے واپس آ رہی تھی کہ ساتھیوں نے زیر حراست ملزم کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ,فائرنگ کی زد میں آکر ملزم ناظم عرف فوجی زخمی ہوگیا,ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو جانبر نہ ہو سکا اور راستے میں ہی دم توڑ گیا,ہلاک ملزم کے ساتھی فرار ہوگئے۔
ہلاک ملزم ناظم نے اپنے بھائیوں اعظم اور رضوان کے ساتھ مل کر 2022 میں دوران پولیس مقابلہ سب انسپکٹرسرور اکرم کو ساہیوال میں شہید کیا تھا,ملزم درجنوں مقدمات میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا۔