پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو آخری میچ میں شکست دے دی

Pakistan Womens Cricket team won, South Afriqi Women, Women Cricket, Karachi, Series white washed, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیزیر کے آخری میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں کے شکست دیدی۔

 کراچی میں ہونےوالے تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 48.1 اوورز میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان ویمنز ٹیم نے 186 رنز کا ہدف 38 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 پاکستان کی جانب سےسدرہ امین 68اور بسمہ معروف 60رنز بنا کر نمایاں رہیں، واضح رہے کہ جنوبی افریقہ ویمن ٹیم نے تین میچوں کی سیریز دو،ایک سے جیت لی ہے۔