روسی صدر پیوٹن سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کیساتھ کیاواقعہ پیش آیا؟ویڈیو وائرل

وزیراعظم،شہباز شریف،روسی صدر پیوٹن،ملاقات،سٹی42
کیپشن: Shahbaz Sharif meeting with the Russian President
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی ازبکستا ن میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، وہ کل شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے کان میں لگا ہیڈ فون بار بار اترتا رہا،اس دوران شہباز شریف ہیڈ فون درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان سے ہیڈ فون دوبارہ کان میں لگ نہیں پاتا تو شہباز شریف کہتے ہیں پلیز some body help me تو ایک باورودی شخص جو شاید سیکیورٹی پر مامور ہے سٹیج پر آ کر وزیراعظم شہباز شریف کا ہیڈ فون ایڈجسٹ کرتا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہے ،اس دوران روسی صدر پیوٹن خاموش بیٹھے ساری صورتحال دیکھتے رہتے ہیں۔

 واضح رہے کہ روسی صدر پیوٹن سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ شہباز شریف کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سامنا بھی ہوگا۔