ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیا ٹاک کے دوران مریم نواز کی زبان پھسل گئی ،بڑی بات کہہ دی

Maryam Nawaz
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کی زبان پھسل گئی ، ایک  سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ مذہب کو سیاست جیسی گھٹیا چیز کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔

مسلم لیگ (ن)  کی نائب صدر مریم نواز  ایون فیلڈ ریفرنس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں جہاں ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ کہتی ہیں مذہب کو سیاست میں استعمال نہیں  کرنا چاہئے مگر جاوید لطیف صاحب نے جو مذہب کارڈ کا استعمال کیا اس پر کیا کہیں گی جس پر مریم نواز نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس امر کے خلاف ہوں ، مذہب ایک بہت ہی عزت و تکریم والی چیز ہے اسے سیاست جیسی گھٹیا چیزوں کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔

صحافی کی جانب  سے انہیں غلطی کا احساس دلایا جس پر مریم نے فوری تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی ذاتی سیاست کی بات کی ہے کہ کسی کو اپنی ذاتی سیاست کیلئے  مذہب کو استعمال نہیں کرنا چاہئے ، یہ بری بات ہے ،  سیاست اقتدار کی تگ و دو کیلئے نہیں ہے ، سیاست تو عبادت ہے ۔ 

مریم نواز نے کہا کہ مذہب کسی کا بھی ذاتی مسئلہ ہے چاہے کوئی نما زپڑھتاہے  یا کوئی بھی دوسری عبادت کرتا ہوں ،  مگر جب آپ جلسے میں کہیں کہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینا  گناہ اور  مجھے دینا ثواب ہے تو پھر یہ ذاتی فعل  نہیں رہ جاتا ۔  جب میری والدہ نے این ا ے 120 کا الیکشن لڑا  تو پی ٹی آئی کی ساری کمپئن ہی  توہین کے معاملے پر تھی ، انہوں نے اپوزیشن میں رہتے ہوئے جس جماعت کو استعمال  حکومت آنے کے بعد انہیں کو مسجدوں میں گھس کر مارا ۔