ویب ڈیسک:انگلش کرکٹ ٹیم کی 17 سال بعد پاکستان آمد ،پرواز کراچی لینڈ کرگئی۔
انگلش کرکٹ ٹیم دبئی سے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچی ہے، کراچی ایئرپورٹ اور ہوٹل کے روٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ بعد ازاں کھلاڑی مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو کراچی سے ہوگا۔
سیریز کے بقیہ تین میچ 22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔