ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسوں تک جوان کیسے رہا جا سکتا ہے؟ماہرین نے بتا دیا

health
کیپشن: health
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)فٹنس ایکسپرٹس  اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ بڑھتی عمر  ایک قدرتی عمل ہے مگر اس کا 80 فیصد تعلق آپ کے طرزِ زندگی اور غذا سے  بھی ہے، انسان میں بڑھتی عمر کے اثرات سب سے پہلے چہرے اور بالوں پر ظاہر ہونا شروع ہوتے ہیں۔

 اکثر افراد صبح کا ناشتہ یا تو گھر سے باہر دفتر میں کرتے ہیں یا گھر میں ہی مضرِ صحت غذاؤں سے کرتے ہیں، دونوں صورتیں ہی صحت کے لیے بے حد خطرناک ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق صبح کا ناشتہ کئے بغیر گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہئے یہ دن کی پہلی غذا سارا دن جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے، اس کے علاوہ کچھ ایسی غذائیں بھی ہیں جو برسہا برس آپ کو تندرست و جوان رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

 تحقیق سے  ثابت ہوا ہے کہ ناشتے میں جَو کا دلیہ کھانے سے خراب کولیسٹرول میں کمی واقع ہوتی ہے، جَو کے دلیے میں پلانٹ فائبر ، نائٹروجن کمپاؤنڈز، گوند، چینی اور فیٹس کی معمولی مقدار کے علاوہ نشاستہ بھی پایا جاتا ہے جو کہ انسانی جسم سے خراب کولیسٹرول کی مقدار کم کر کے تندرست بناتا ہے۔

مختلف اقسام کی چائے میں بڑھتی عمر کے اثرات زائل کرنے والے اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں تاہم دیگر اقسام کی چائے کی نسبت سبز چائے میں اینٹی ایجنگ خصوصیات زیادہ پائی جاتی ہیں۔سبز چائے کا استعمال جِلد کے کینسر سمیت معدے اور آنتوں کے کینسر کے خلاف بھی مزاحمت پیدا کرتا ہے۔

پپیتا مختلف اقسام کی اینٹی آکسیڈنٹس خصوصیات، معدنیات اور حیاتین پر مشتمل ہوتا ہے۔پپیتے میں موجود خصوصی انزائمز (پاپین، بیٹاکیروٹین اور لائیکوپین) کی موجودگی اسے صحت اور جِلد کے لیے متعدد فوائد کا حامل بناتی ہے۔لہٰذا دن کا آغاز پپیتے جیسے ذائقے دار پھل سے بھی کیا جا سکتا ہے۔ 

 بلیو بیریز  چھوٹا سا پھل انسانی جسم میں جاکر بیش بہا فوائد کا باعث بنتا ہے۔بلیو بیریز اینٹی ایجنگ خصوصیت سیت متعدد بیماریوں کے خلاف مزاحمت کا کام کرتی ہیں، بلو بیریز کے استعمال سے طویل عرصے تک چاق و چوبند اور جوان رہا جا سکتا ہے۔وٹامنز اور فائبر سے بھرپور یہ پھل چہرے کی سرخی بڑھانے اور جِلد کی رنگت سنوارنے کا کام بھی کرتا ہے۔بلیو بیری میں موجود وٹامن سی اور ای کے باعث جِلد کی شادابی اور جگمگاہٹ میں اضافہ ہوتا ہے اور آنکھوں کی خوبصورتی ماند کرنے والے سیاہ حلقوں کا خاتمہ بھی ممکن ہوتا ہے۔