ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی  اونچی اڑان جاری، ریکارڈ ترین سطح پر پہنچ گیا

Price hike
کیپشن: Dollar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری،  18 پیسے مزید اضافے سے انٹر بینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ  169 روپے 12 پیسے پر کلوز ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت جاری کردی ہے، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ ڈالر کی قدر میں 18 پیسے مزید اضافہ ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 168 روپے 94پیسے سے بڑھ کر 169 روپے 12 پیسے کا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 169روپے 12 پیسے پر کلوز ہوئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 172 روپے سے بھی بڑھ گیا۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق رسد اور طلب میں واضح فرق کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب کرنسی ڈیلرز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت روکنے کے لیے مارکیٹ میں مداخلت نہیں کی تو ڈالر مزید مہنگا ہوجائےگا۔ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے امپورٹرز نے بھی ڈالر کی پیشگی بکنگ کرانا شروع کردی ہے جس سے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے۔

گزشتہ روز ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 168 روپے 90 پیسے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا تھا کہ درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی خریداری بڑھنے اور افغانستان میں ڈالر کی اسمگلنگ کی وجہ سے مقامی سطح پر ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔