ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ ہائیکورٹ جمع

نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ ہائیکورٹ جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) سابق وزیر اعظم نوازشریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی گئی، رپورٹ میں ڈاکٹر نے نواز شریف کو بہترین علاج کے لیے لندن میں ہی قیام کا مشورہ دے دیا۔

میاں نواز شریف کے وکیل نے چار صفحات پر مشتمل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی۔ رپورٹ میں ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ میاں نواز شریف بہترین علاج کیلئے لندن میں ہی قیام کریں۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف میڈیکل تھراپی اور روٹین کی چہل قدمی جاری رکھیں۔ نوازشریف کے مطابق وہ پاکستان کی جیل میں تنہا قید تھے اور انکی حالت وہاں زیادہ خراب ہوئی۔

تازہ رپورٹ کے مطابق نواز شریف ہائی رسک کیٹیگری کے مریض ہیں اور انکے دل کے علاج کیلئے تمام اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ کورونا کی وجہ سے نوازشریف کے علاج میں خلل آیا ہے۔

نواز شریف کے دل کی شریانیں کھولنے کیلئے جلد ہی وقت مقرر کیا جائے گا اور پلیٹ لیٹس کا علاج انکے دل کی بند شریانیں کھولنے کے پروسیجر کے بعد کیا جائے گا۔