شوہر نے رن مریدی کے تمام ریکارڈ ز توڑ ڈالے

شوہر نے رن مریدی کے تمام ریکارڈ ز توڑ ڈالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 :بیویوں کی خدمت کرنیوالوں کو معیوب سمجھا جاتا ہے،پاکستان میں تو اسے ’’ رن مرید‘‘ کہا جاتا ہے،ایک شخص نے دوران پرواز ’’رن مریدی ‘‘ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

امریکہ میں ایک آدمی نے اپنی بیوی کی خدمت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ 6گھنٹے کی پرواز کے دوران یہ آدمی مسلسل کھڑا رہاتاکہ اس کی بیوی سیٹوں پر آرام کر سکے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق کورٹنی لی جانسن نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اس آدمی کی تصویر اپنے اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے اور یہ واقعہ صارفین کو بتایا ہے جس پر ایک ہلچل مچ گئی۔ اس خاتون نے لکھا کہ یہ آدمی 6گھنٹے تک جہاز کی سیٹوں کے درمیانی راستے میں کھڑا رہا اور اس کی بیوی سیٹوں پر لیٹ کر آرام سے سوتی رہی۔

خاتون کی پوسٹ کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ زائد العمر آدمی سیٹوں کے اوپر کہنیاں ٹکائے کھڑا ہوتا ہے اور اس کی بیوی تین سیٹوں پر دراز محو خواب ہوتی ہے۔ اس پوسٹ پر ٹوئٹر صارفین میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ ایک گروپ اس آدمی کے جذبے کی تعریف کر رہا ہے جبکہ دوسرا گروپ اس خاتون کو خودغرض قرار دے رہا ہے۔

ان لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ عمر رسیدہ آدمی 6گھنٹے تک کھڑا رہا اور تھکاوٹ اس کے چہرے سے واضح ہو رہی ہے۔ خاتون کو چاہیے تھا کہ وہ اپنی سیٹ پر آرام کرتی اور اسے اپنی سیٹ پر بیٹھنے دیتی۔تاہم دوسرے گروپ کا کہنا ہے کہ محبت قربانی مانگتی ہے اور اس آدمی نے قربانی دے کر اپنی بیوی سے بے انتہاءمحبت کا ثبوت دیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer