ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کے لاہور پہنچنے سے پہلے پنجاب کابینہ میں بڑی تبدیلی

وزیر اعظم کے لاہور پہنچنے سے پہلے پنجاب کابینہ میں بڑی تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: وزیر اعظم عمران خان کے لاہور پہنچنے سے قبل  پنجاب کابینہ میں 2 وزرا کے قلمدان تبدیل کردیئے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حسین جہانیاں گردیزی اور نعمان لنگڑیال کے قلمدان تبدیل کئے گئے ہیں جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حسین جہانیاں گردیزی سے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کا قلمدان واپس لے کر انہیں وزیر زراعت بنا دیاگیا ہے جبکہ نعمان لنگڑیال سے وزارت زراعت کا قلمدان واپس لے کر وزیرمینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران  آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے، عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات ہوگی، وزیراعظم کو موٹر وے زیادتی کیس کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم راوی ریورفرنٹ منصوبے کے فیز ون کا سنگ بنیاد رکھیں گے، جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس لاہور پہنچیں گے، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کریں گے، گورنر پنجاب فلاحی تنظیموں کے ساتھ مل کر کئے جانے والے کام، یونیورسٹیوں میں اصلاحات، پنجاب آب پاک اتھارٹی اور گورنر ہاؤس کے معاملات کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔گورنر ہاؤس میں وزیراعظم کی مختلف وفود سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer