( فہد علی ) برطانوی ہائی کمیشن تھامس ڈریو نے ایس او ایس چلڈرن ویلج کا دورہ کیا، بے گھر بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
برطانوی ہائی کمیشن تھامس ڈریو نے ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا، دورہ کے موقع پر برطانوی ہائی کمیشن کی اہلیہ بھی انکے ہمراہ تھیں۔ ڈائریکٹر ایس او ایس ویلج الماس بٹ نے برطانوی ہائی کمشن کو ایس او ایس ویلج میں آمد پر خوش آمدید کہا۔ ڈائریکٹر ایس او ایس ویلج نے برطانوی ہائی کمشنر کو مستحقب بچوں کو دی جانے والی تعلیم وتربیت بارے بریفنگ دی،۔
تھامس ڈریو نے ایس او ایس ویلج میں مستحق اورغریب بچوں کو فراہم کیے جانے والے گھروں کا بھی دورہ کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن تھامس ڈریو نے بچوں سے تعلیم وتربیت سے متعلق سوالات بھی کیے۔
برطانوی ہائی کمیشن نے ایس او ایس ویلج میں غریب بچوں کو دی جانی والی سہولیات کو سراہا اور طلباء سے میوزک بھی سنا۔