فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں بڑا کریک ڈاؤن

فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں بڑا کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) فوڈ اتھارٹی کی جانب سے صوبہ بھر میں 496 پولٹری پوائنٹس، 31 ذبح خانوں کی چیکنگ، 28 سو کلو ناقص گوشت تلف کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی نے بڑا کریک ڈاؤن کیا، صوبہ بھر میں 496 پولٹری پوائنٹس، 31 ذبح خانوں کی چیکنگ کی گئی اس دوران 28 سو کلو ناقص گوشت تلف کر دیا گیا۔ قوانین کی خلاف ورزیوں، غیر معیاری انتظامات پر 128 کو جرمانے، 10 سیل جبکہ 14 کی پروڈکشن اصلاح بند کر دی گئی۔ بکر منڈی میں بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت تیار کرنے والے 2 ذبح خانے سیل کردئیے گئے جبکہ 25 سو کلو سے زائد گوشت برآمد کرلیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق تمام ناقص گوشت پیمکو بھٹی میں جلا کر تلف کر دیا گیا۔ لاہور زون میں 199، راولپنڈی میں 189، ملتان میں 70 جبکہ مظفر گڑھ زون میں 38 پوائنٹس چیک کیے گئے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق لاغر، مردہ اور بیمار مرغیوں کے گوشت کی فروخت اور ناقص انتظامات پر چکن سیل پوائنٹس کو سیل کیا گیا۔ حشرات کی بھرمار، بلیوں کی موجودگی، غیر معیاری سٹوریج، گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر کارروائی کی گئی۔