(سٹی 42) ڈیفنس بی میں گھر کے سرونٹ کوارٹر سے گھریلو ملازمہ کی تشدد زدہ نعش برآمد، پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔
ڈیفنس بی میں گھر کے سرونٹ کوارٹر سے 30 سالہ گھریلو ملازمہ خالدہ کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق 30سالہ خالدہ کی گردن اورہاتھوں پرتشدد کے نشانات ہیں، پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔