لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

 لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے انتظامی امور میں بہتری کیلئے وسیع پیمانے پر تقررو تبادلے کردئیے گئے۔

سینئر منیجر آپریشن عدیل پرویز کا زون ون البیراک سے زون 2 اوز پاک، سینئر منیجر آپریشن ایاز مظہر کو زون 2 اوز پاک سے زون ون البیراک تبادلہ کردیا گیا۔ منیجر آپریشن آصف جٹ کو زون 13، 22 اور 24 سمیت دیگر زون میں ٹرانسفر کردیا گیا۔ منیجر آپریشن حسان خالد کو زون 8,9,10 عزیز بھٹی ٹاؤن اور 11 گلبرگ ٹاؤن ٹرانسفر کیا گیا۔

اسی طرح منیجر آپریشن یاسر گل کو زون 12 24,27 نشتر ٹاؤن، منیجر آپریشن فوزیہ محمود کو راوی ٹاؤن میں بطور ڈپٹی منیجر اور اسسٹنٹ منیجر آپریشن سعد طلال کو زون 2,3 میں بطور ڈپٹی منیجر تعینات کردیا گیا جبکہ شکیل واحد چودھری کو منیجر ای آر سے سینئر منیجر انفورسمنٹ، انیس جنجوعہ کو منیجر ایڈمن سے میٹرو بس سروسز لاہور و رنگ روڈ اور محمد منیب الرحمن کو منیجر آپریشن سے منیجر ایڈمن اور منیجر ای آر بنا دیا گیا ہے

Sughra Afzal

Content Writer