جو ٹاسک ملا ہے اسے انشاءاللہ پورا کریں گے:شیخ رشید

جو ٹاسک ملا ہے اسے انشاءاللہ پورا کریں گے:شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے، جو ٹاسک ملا ہے اسے انشاءاللہ پورا کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 100 دن میں ٹرینوں میں وائی فائی اور ٹریکنگ سسٹم لگائیں گے اور تمام بڑے سٹیشنوں پر وائی فائی سسٹم لگائیں گے، ہم کوشش کررہے ہیں تمام سٹیشنوں پر شہریوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے اس کے لئے سات ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں صاف پانی کی فراہمی کے ٹینڈردیے جارہے ہیں۔

  شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نجی شعبہ کوسٹیشنوں کی تزئین وآرائش کی پیش کش کررہے ہیں جبکہ روہی اورموئن جودڑوایکسپریس کواپ گریڈ کریں گے، وزیر اعظم نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے اور جو ٹاسک ملا ہے اسے انشاءاللہ پورا کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کچی آبادی کو نہیں چھیڑیں گے اور کسی غریب کوتنگ نہیں کریں گے مگرکسی مگرمچھ کونہیں چھوڑیں گے۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ معذور افراد اور ان کے ساتھ ایک ساتھی کو ٹکٹ پر 50 فیصد رعائت دی جائے گی۔

10 ہزار افراد میرٹ پر فوری رکھنا چاہتے ہیں، ماضی میں ایک ریلوے سٹیشن پر 4،4 کروڑ روپے لگائے گئے، فریٹ کی ڈویلپمنٹ پر زیادہ زور صرف کرنا چاہتا ہوں، ریلوے ہسپتالوں سے متعلق نجی سطح پر رابطے کئے جائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ تمام سٹیشنز کو لوگوں کے معیار کے مطابق بنائیں گے،20 دن میں 2 ٹرینیں تیار کیں، 100 دن میں مزید خوشخبری دیں گے۔ ریلوے کی زمین فروخت کرنے کیلئے وزیراعظم آرڈیننس جاری کریں، ٹرینوں میں وائی فائی کیلئے کمپنیز سے بات چیت جاری ہے۔ روہی اور موہنجودڑو ایکسپریس کو اپ گریڈ کریں گے۔ معذور افراد اور ان کا ایک ساتھی آدھی ٹکٹ پر سفر کرسکیں گے۔

 وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جو ٹاسک ملا ہے اسے 100 سے 120 دن میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے،کسی کچی آبادی کو نہیں چھیڑا جائے گا، ریلوے کے چند بڑے پلاٹوں کی فروخت سے بڑی رقم حاصل ہوگی، ریلوے کے مزدوربہت باصلاحیت ہیں، وزیراعظم نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتروں گا جبکہ 100 روز کے جو اہداف ملے ہیں انہیں پورا کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer