شاہین عتیق: اقبال ٹاؤن ڈویژن میں پنشن کےنام پرفراڈ کامعاملہ، عدالت کا ملزمان کو عدالت پیش ہو نے حکم ملزمان کی جانب سے حکم عدولی،لیسکوکے18افسران کی درخواست ضمانتوں پرسماعت 26ستمبرتک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن میں پنشن کےنام پرفراڈ کے معاملہ پر سماعت ہو ئی ، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان تفتیش میں شامل نہیں ہو ئے جس پر سپیشل جج سنٹرل محمد رفیق نے سخت بر ہمنی کا اظہار کر تے ہو ئے حکم دیا کہ تمام ملزمان کوشامل تفتیش ہونے کا حکم دیا تھا ، عدالت کا کہنا تھا کہ لیسکو افسران جنن پر فراڈ کیس دائر ہے وہ جلد تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوں،تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزمان نےجعلی پنشنرکےذریعے22کروڑسےزائدلیسکوکی رقم خوردبردکی، 18 کے قریب افسران اس میں ملوث ہیں۔
عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر تے ہو ئے، ایکسئین مجاہد سعید رانا ، چو ہدری منظور، ذوالفقار بلوچ،ڈی سی ایم ملک رحیم ، اظہار الطاف، فاروق احمد و دیگر کی ضمانتوں میں تو سیع کر تے ہو ئے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔