چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی لاہور رجسٹری آمد، سائلین کی بڑی تعدادجمع

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی لاہور رجسٹری آمد، سائلین کی بڑی تعدادجمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور چوہدری: لاہور ہائیکورٹ میں آج اہم مقدما ت کی سماعت ہو گی ، چیف جسٹس  میاں ثاقب نثار  لاہور رجسٹری پہنچ گئے،دو رکنی بینچ زمین سے پانی نکال کربوتلوں میں بیچنےسےمتعلق ازخونوٹس، سمیت مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق  چیف جسٹس میاں ثاقب نثار لاہور رجسٹری  پہنچ گئے ہیں،جہاں وہ  اہم مقدمات پر سماعت کر یں گے ، سائلین کی بڑی تعدا د جو انصاف کے حصول کے لئے موجود ہے ،سائلین نےمطالبات  کے  حق میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے ہیں،اہم نو عیت کےکیسز میں صاف کمپنی کے تین لاکھ سے زائد تنخواہیں وصول کر نے والے افسران کو نو ٹس جاری کئے گئےتھے تاکہ وہ  اپنی تنخواہیں قومی خزانے میں واپس جمع کو وا سکیں،اس کے علاوہ ریلوے میں خسارے سے متعلق بھی آج سماعت ہو گی، وزارت ریلوے سے جواب طلب کیا گیا تھا جو کہ آج جمع کر وایا جا ئے گا ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ جسٹس اعجاز الاحسن بھی ان مقدمات کی سماعت کر یں گے ،علاوہ از یں سائلین حصول انصاف کی خاطر چیف جسٹس کی آمد سے پہلے ہی وہاں پہنچ گئے  تھے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer