ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ کا امتحانی پرچوں کی ری چیکنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے کا فیصلہ

لاہور بورڈ کا امتحانی پرچوں کی ری چیکنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور بورڈ کا امتحانی پرچوں کی ری چیکنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی لانے کا فیصلہ،کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان کا کہنا ہے کہ کیبنٹ سے منظوری کے بعد پیپروں کی ری چیکنگ کی بجائے ری مارکنگ کی جائے گی۔

ری چیکنگ میں صرف کاونٹنگ اور مسنگ سوالات چیک کیا جاتا تھا۔ری مارکنگ کیلئے سب سے پہلے کیبنٹ سے منظوری لی جائے۔توصیف الرحمان نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات کی روشنی میں ری مارکنگ کیلئے بورڈ نے ورکنگ شروع کردی ہے۔کنٹرولر امتحانات نے مزید کہا کہ ری مارکنگ سے بچوں کی شکایات کا ازالہ ہوسکے گا۔انٹر پارٹ ون کے رزلٹ کارڈ تمام امیدوار آن لائن ویب سائٹ سے حاصل کرسکتےہیں۔توصیف الرحمان نے مزید کہا کہ ویب سائٹ پر دستیاب رزلٹ کارڈ تمام تعلیمی اداروں میں داخلوں کیلئے ویلڈ ہونگے۔

Ansa Awais

Content Writer