اویس کیانی:پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں 72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی گزشتہ تین ہفتوں سے ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ مختلف پیچیدگیوں کا شکار تھے۔
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی نے جمہوریت کے استحکام اور عوام کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے۔
President Asif Ali Zardari has expressed deep sorrow over the passing of former Speaker of the Sindh Assembly, Agha Siraj Durrani. The President paid tribute to his political and public services, noting his role in strengthening democracy and serving the people of Sindh.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 15, 2025
دوسری جانب صدرِ مملکت نے اُن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے آغا سراج درانی کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ صدرِ مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آغا سراج درانی کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
یاد رہے کہ آغا سراج درانی کی پیدائش 5 اکتوبر 1953 میں ہوئی تھی۔ انہوں نے سندھ مسلم گورنمنٹ لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی.وہ ایک پاکستانی سیاست دان تھےجو 2013 سے اب تک سندھ کی صوبائی اسمبلی کے موجودہ اسپیکر رہ چکے تھے۔ وہ مارچ 2022 سے اکتوبر 2022 تک قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے ہیں۔ ان کے والد آغا صدرالدین اور چچا آغا بدر الدین بھی اسی اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔